خیبر میل حادثہ کا شکار

پشاور سے لاہور آنے والی خیبر میل کی تین بوگیاں کالا شاہ کاکو کے علاقے میں پٹری سے اتر گئیں، تاہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی ایس ریلوے سفیان ڈوگر کے مطابق خیبر میل پشاور سے لاہور آرہی تھی کہ کالا شاہ کاکو کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹرین میں سوار تمام 890 مسافر محفوظ رہے۔

سفیان ڈوگر کے مطابق ریلیف ٹرین جائے حادثہ پر روانہ کردی گئی ہے، جو مسافروں کو لے کر 2 گھنٹے تک لاہور پہنچ جائے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.