Daily Taqat

عامر لیاقت حسین کو سپرد خاک کردیا گیا

کراچی: معروف ٹی وی اینکر اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کو صوفی برزرگ عبداللہ شاہ غازی کے مزارسے ملحقہ قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا، عامر لیاقت کی نمازہ جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی۔

مرحوم کی نمازہ جنازہ جامع مسجد غازی کلفٹن میں ادا کی گئی جہاں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، فاروق ستار سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں ہی صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار سے ملحقہ قبرستان میں اپنی قبر کیلئے جگہ کا انتخاب کرلیا تھا، قبرستان میں موجود کمپاؤنڈ میں عامر لیاقت کے والدین ان کے سسر اور معروف نعت خواں خورشید احمد کی قبریں موجود ہیں ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »