Daily Taqat

ایک خواب نے امریکی شہری کو کڑوڑ پتی بنا دیا

امریکی میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے رات کو خواب میں دکھائی دینے والے نمبروں کو لاٹری میں استعمال کیا اور چار لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیت لی جو پاکستانی چار کروڑ روپے کے برابر ہے۔ورجینیا کے رہائشی وکٹر ایملے کو خواب میں 3-10-17-26-32 نمبر دکھائی دیئے اور وہ بیدار ہونے پر بھی یاد رہے۔ اس نے ان نمبروں کو لاٹری کے چار ٹکٹوں پر آزمایا۔

انعام حاصل کرنے کے بعد ورجینیا لاٹری سے بات کرتے ہوئے نوجوان کمپیوٹر پروگرامر وکٹر نے بتایا کہ انہیں اس سے قبل کبھی ایسا خواب نہیں آیا تھا۔ اس خواب کو ایک اشارہ سمجھتے ہوئے انہوں نے ان نمبروں کے چار ٹکٹ لیے اور ہرلاٹری ٹکٹ پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا اور یوں 13 جنوری تک پوری لاٹری حاصل ہوگئی اور مجموعی طور پر انہوں نے چار لاکھ ڈالر کی رقم جیت لی جو پاکستانی روپوں میں چار کروڑ کی رقم بنتی ہے۔رقم حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وکٹرایملے نے بتایا کہ وہ اس رقم کی سرمایہ کاری کریں گے۔ دوسری جانب اس لاٹری کے جیتنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں کیونکہ ٹکٹ خریدنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس کا تناسب 278,256 میں سے ایک ہوتا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »