Daily Taqat

پاک افغان بارڈرپر فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

راولپنڈی: سرحد پارسے پاکستانی سیکورٹی فورسزپردہشت گردوں کے حملہ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑمیں سرحد پارسے پاک افغان بارڈرپرسیکورٹی فورسزپردہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوگیا۔

چند روزقبل بھی باجوڑمیں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »