اہم خبرِیں

شوال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطر اتوار 24مئی کو ہو گی

 

شوال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطر اتوار کو منائی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئر مین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کےعلاوہ زونل کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات ، نیوی اور سپارکو کے افسران کے ماہرین بھی شریک ہیں۔

 مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں مفتی ابراہیم قادری، مفتی عارف سعید، مولانا عابد عبید اللہ، مولانا محمد ظفر، مولانا حافظ عبدالمالک، علامہ پیر سیّد شاہد علی گیلانی، غلام مرتضیٰ سمیت نیوی کمانڈر منظور احمد نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ چمن سے حافظ محمد یونس نے بتایا کہ ہمارے ساتھ اعتکاف میں بیٹھے 15 افراد نے چاند دیکھا، پشین سے لوگوں نے بتایا کہ جم غفیر نے چاند دیکھا۔ مختلف مقامات سے ہمیں چاند دیکھنے کی شہادت موصول ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر گلے ملنے سے پرہیز کیا جائے اور صرف آواز کی حد تک عید مبارک کہیں۔

دوسری طرف بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر بابر کہدہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پسنی میں میرے علاقے میں30سے زائد لوگوں نے اپنی آنکھوں سے چاند دیکھا، بلوچستان کے علاقے پسنی میں شوال کا چاند نظرآگیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈپٹی کمشنرپسنی کوبھی چاند نظرآنے سے متعلق اطلاع کر دی۔ پسنی میں 30 سے زائد لوگوں نے چاند دیکھا، پسنی میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق پاکستان میں عید الفطر اتوار کو ہو گی، چاند کی پیدائش ہوچکی، غروب آفتاب کے بعد سانگھڑ، بدین اور ٹھٹھہ میں دیکھا جا سکے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.