مادھوری کیساتھ میں کام کرنے کیلئے بہت پرجوش ہوں،انیل کپور

بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے کہا کہ وہ اداکارہ مادھوری کیساتھ فلم’’ ٹوٹل دھمال‘‘ میں کام کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔
انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ 17 سال کے طویل عرصے کے بعد ٹوٹل دھمال میں دوبارہ ایکساتھ جلوہ گر ہونگے ، اس سلسلے میں انیل کپور کا کہنا ہے کہ میں فلم میں مادھوری ڈکشٹ کیساتھ کام کرنے کیلئے بہت خوش اور پرجوش ہوں، ہم نے ماضی میں بھی بہت سی فلمیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا لوگوں نے ہمیشہ ہماری جوڑی کو پسند کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم دوبارہ شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور وہی جادو بکھیرنے میں کامیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ فلم میں اجے دیوگن ، ارشد وارثی ،رتیش دیش مکھ اور جاوید جعفری بھی شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایات اندرا کمار دیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.