Daily Taqat

مجھے انڈین فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے : اداکارہ مہوش حیات

لاہور : ماڈل و اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ مجھے انڈین فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے اور نہ ہی میں نے کسی انڈین فلم میکرز سے کام مانگنا ہے۔

میرے پاس اپنے ملک کے ڈراموں اور فلموں کی بہت آفرز ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہماری اپنی پرودکشنز معیاری اور بین الاقوامی معیار کی بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی فلموں میں مختلف کریں تو ہمیں بھارت میں کام کی ضرورت ہی نہیں پڑ ے گی ۔انہوں نے کہا کہ انڈین فلم میکرز زیادہ تر پاکستانی فنکاروں کو بی اور سی کلاس کام دیتے ہیں، آئٹم سانگ کرنا کوئی غلط کام نہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »