Latest news

”کون بنے گا سپرسٹار“ سیزن2 کا سیمی فائنل آج ہو گا

لاہور : میپل لیف”کون بنے گا سپر سٹار“سیزن2 کا سیمی فائنل آج رائل پام میں منعقد کیا جائیگا، تفصیلات کے مطابق اس سیمی فائنل میں پانچ امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا جو پنجاب کے مختلف شہروں سے مقابلے جیت کر سیمی فائنل تک پہنچے ہیں اس سیمی فائنل مقابلے میں ججز کے فرائض بھنگڑا کنگ مظہرراہی،گلوکارہ رابی پیرزادہ اور گلوکار ندیم عباس لونے والا سرانجام دینگے۔گلوکار مظہرراہی نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ یہ امیدوار ہم نے پتوکی،جہلم،گجرانوالہ،سیالکوٹ ،قصور اور دیگر شہروں سے منتخب کیئے ہیں جنہوں نے آڈیشنز میں بہترین گایا اور اس کے بعد آن لائن ووٹنگ کے زریعے سب سے زیادہ ووٹ لیئے۔مظہرراہی نے کہاکہ میپل لیف نے دیہی علاقوں سے ٹیلنٹ ڈھونڈنے کا جو سفر شروع کیا تھا وہ کامیابی سے جاری ہے اور بہت سارا ایسا ٹیلنٹ جو باقاعدہ پلیٹ فارم نہ ملنے سے ضائع ہو رہاتھا وہ میپل لیف کے پلیٹ فارم سے آگے بڑھنے کے مواقع حاصل کررہاہے۔مظہرراہی نے مذید کہاکہ ٹیلنٹ کو فروغ دینے پر ہم سب فنکار برادری میپل لیف کمپنی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان کے ان اقدامات سے پاکستانی ٹیلنٹ ضائع نہیں ہوگا بلکہ آگے آئے گا اور جو لوگ ان مقابلوں میں پیچھے رہ گئے ہیں انہیں اگلی بار آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.