Daily Taqat

میری اور ایشوریا کی شادی’’ لو ‘‘ میر ج تھی :ابھیشک کاانکشاف

ممبئی:نامور بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا ہے کہ اْن کی اور ایشوریا کی شادی ارینج نہیں بلکہ لو میرج تھی۔
ابھیشیک بچن نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ایشوریا کی شخصیت سے کافی متاثر تھے اور انہیں پسند کرتے تھے لیکن یہ بات کہنے کی کبھی ہمت نہ ہوئی لیکن 2007 میں ٹورنٹو میں فلم ’گرو‘ کے پریمیئرکے دوران ایشوریا سے اظہار محبت کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ابھیشیک بچن نے مزید بتایا کہ فلم کا پریمیئر ختم ہونے کے بعد ہوٹل کی بالکونی میں ایشوریا کو سخت سردی میں اکیلے کھڑے دیکھ کر گھبراتے ہوئے محبت کا اظہار کردیا کہ ’مجھ سے شادی کروگی‘؟جس پر ایشوریا نے بغیر کچھ وقت ضائع کیے میری پیشکش قبول کرلی وہ لمحہ میرے لیے بہت اہمیت کا حامل تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »