Daily Taqat

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تفصیلات منظرعام پرآگئی

ممبئی :بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سونم کپور کی شادی کے چرچے کئی دنوں سے میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی تک شادی کی کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی تھی لیکن اب ایسی خبر سامنے آگئی ہے کہ تفصیلات جان کر ان کے لاکھوں چاہنے والے خوش جبکہ کئی لوگ ایسے بھی ہوں گے جن پر یہ خبر بجلی بن کر گرے گی ۔
بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کی خبریں کافی دنوں سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں، شادی کی خبروں کی ابھی تک کوئی تاریخ نہیں طے کی گئی تھی مگر اب خبر آ رہی ہے کہ دونوں کی شادی اگلے ماہ 11اور 12 مئی تک ہو سکتی ہے اور شادی کی یہ تقریب ہندوستان میں نہیں بلکہ سونم کپور اپنے بوائے فرینڈ آنند آہوجا کے ساتھ سوئز رلینڈ میں شادی کے بندھن میں بندھیں گی ،سوئزر لینڈ میں ہونے والی اس شادی کی تقریب میں سونم کپور کے اہل خانہ ، رشتہ دار اور قریبی دوست شرکت کریں گے ،سونم کپور کے گھر والے اور ان کے دوست احباب شادی سے ایک ہفتہ پہلے سوئزر لینڈ چلے جائیں گے جہاں وہ شادی کی تقریبات میں بھر پور ہلہ گلہ کریں گے .کہا جارہا ہے کہ بالی میں موجود سونم کپور کے سبھی دوست ان کی شادی میں شرکت کے لئے سوئزر لینڈ پہنچیں گے جبکہ شادی سے قبل سونم کپور کی سگائی کی تقریب میں بھی ان کے اہل خانہ کے ساتھ فلم انڈسٹری کے معروف ستارے بھی شامل ہوں گے ۔ واضح رہے کہ سونم کپور ششانک گھوش کی ہدایتکاری میں بننے اور یکم جون کو ریلیز ہونے والی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘ میں جلوے بکھیریں گی ،اس فلم میں ان کے ساتھ کرینہ کپور اور سورا بھاسکر بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »