رنبیر کپور کی چھوٹے نواب تیمور علی خان کے ساتھ تصاویر وائرل

سپر اسٹار رنبیر کپور کی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے صاحبزادے تیمور علی خان کے ساتھ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔گزشتہ روز کرسمس کے موقع پر پورا کپور خاندان اکٹھا ہوا جن میں سیف علی خان، کرینہ کپور، کرشمہ کپور اور رنبیر کپور بھی شامل ہوئے، اس دوران ننھا تیمور سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔تمام اہل خانہ نے ایک ساتھ خوب مزہ کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہیں۔ کالا چشمہ پہنے تیمور کو سب نے اٹھا کر پیار کیا اور ویڈیو بھی بنائی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر رنبیر کپور کی تیمور کے ساتھ لی گئی تصویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے جس میں رنبیر نے تیمور کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔رنبیر اور تیمور کی تصویر اداکارہ کرینہ اور رنبیر کی والدہ نیتو نے اپنے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر بھی کی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.