Daily Taqat

بگ باس نے میری زندگی پر گہرا اثر ڈالا، وینا ملک

کراچی  :   پاک بھارت سے متعلق اپنے حالیہ دیے گئے انٹر ویو میں اداکارہ و میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ  فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، فنکار دنیا میں کہیں بھی جاسکتے ہیں، لیکن بات جب پاکستان بھارت کی آتی ہے تو یہاں فنکاروں کی حدود ہوتی ہیں کیونکہ اگر حدود نہیں ہوتی تو سرحد پار جاکر کام کرنے والے فنکاروں پر تنقید نہیں ہوتی۔ خاص طور پر جب بات مودی کی قیادت میں بھارت کے موجودہ حالات کی ہو، جہاں بھارت کی اپنی اقلیتیں بھی محفوظ نہیں۔وینا ملک نے بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا بگ باس نے میری زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔ جب آپ اجنبیوں کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتے ہیں اور باہرکی دنیا سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہوتا تو اس وقت دراصل آپ کو خود کی پہچان ہوتی ہے۔ وینا ملک نے کہا انہیں بگ باس جوائن کرنے کی کئی بار پیشکش ہوئی ہے لیکن اب وہ یہ باب بند کرچکی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »