اہم خبرِیں
اب کشمیر جلد آزاد ہوگا، وزیراعظم لبنان، دھماکے میں ہلاکتیں 100 سے تجاوز کر گئیں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ برقرار پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بدھ کو شروع ہوگا بھارت،سخت سیکیورٹی میں بابری مسجد کی جگہ مندر کا افتتاح مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف دنیا بھر میں’’یوم استحصال... نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مردم شماری کرائے،مشعال ملک پی آئی اے جعلی لائسنس اسکینڈل، تحقیقات کا دائرہ وسیع کرونا کے باعث بچوں کا سکول نہ جانا پوری نسل کا بحران ہے، اقوام... بھارتی حکومت عالمی دہشت گردوں کی سرپرست بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے یوم استحصال اورکشمیر کی آزادی 5اگست کا المیہ اور اہلِ کشمیر کاردعمل مودی نے مقبوضہ کشمیر کی معیشت تباہ کردی، وزیراعظم عمران خان آرمی چیف کی سابق فوجی قیادت سے ملاقات پاکستان کا نیا نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ قرار آرٹیکل 149 سمجھ سے بالاتر ہے، سندھ حکومت افراط زر بڑھ کر 9.3 فیصد ہو گیا ٹھٹھہ، نوجوان کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے طویل چھلانگ

وینا ملک عمران خا ن کے دفاع میں آگئیں

کراچی: بھارت کے کرکٹرز سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کی طرف پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس میں تازہ اضافہ سابق بھارتی کرکٹر ہربچن سنگھ کا ہوا ہے لیکن پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے جواب دیتے ہوئے انہیں لاجواب کردیا اور سابق کرکٹر نے انگریزی املا کی ہی غلطیاں نکالنے پر اکتفا کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہر بھجن سنگھ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کئے گئے خطاب پر تنقید کی۔ہربھجن سنگھ نے لکھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے دوران نیوکلیئروار کے بھارت کے لیے اشارے تھے، انہوں نے عمران خان کے خطاب میں استعمال کئے گئے لفظ ’بلڈ باتھ‘ اور آخری سانس تک لڑیں گے‘ الفاظ اپنے ٹوئٹ میں لکھے اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ ایک پلیئر ہونے کے ناطے عمران خان سے امن کی توقع رکھتے ہیں ۔وینا ملک نے ہر بجھن کے اس ٹوئٹ کا طنزیہ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں امن کے بارے میں بھی بات کی تھی، وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں اس حقیقت سے بھی پردہ اٹھایا ہے جو مقبوضہ وادی میں کرفیو اٹھنے کے بعد ہوگا۔وینا نے یہ بھی لکھا کہ عمران خان نے واضح طور پر کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کوئی خوف نہیں بلکہ ایک خطرہ ہے ۔انہوں نےاپنے ٹوئٹ کے آخر میں ہر بجھن سے سوال کیا کہ’کیا آپ کو انگریزی سمجھ نہیں آتی؟وینا کے اس ٹوئٹ کے جواب میں ہربچن بالکل لاجواب دکھائی دئیے اور انہوں نے وینا کے ٹوئٹ پر کوئی جواب دینے کے بجائے ا±ن کی ٹائیپو کی نشاندہی کی اور لکھا کہ آپ کا شورلی کا مطلب کیا ہے ، لوجی دیکھو یہ انگریزی ان کی ، چِل کریں اور اگلی بار کچھ انگریزی میں لکھنے سے قبل چیک ضرور کر لیا کریں ۔یادرہے کہ اس سے قبل ایک اور سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے بھی عمران خان کے انٹرویو کا مذاق اڑایا تھا جس پر انہیں خود تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.