بھارتی پاپ سنگر دلیر مہندی کو دو سال قید کی سزا

بھارت کے پنجابی پاپ سنگر دلیر مہندی کو انسانی اسمگلنگ کے کیس میں دو سال قید کی سزا سنادی گئی، جس کے بعد اُنہیں جیل بھیج دیا گیا۔ دلیر مہندی اور اُن کے بھائی پر الزام ہے کہ وہ لوگوں کو اپنے گروپ کا ممبر ظاہر کرکے غیر قانوی طور پر بیرون ملک لے جاتے تھے۔ 1998اور 1999ء میں مہندی برادران مبینہ طور 10افراد کو اپنے گروپ ممبر کی حیثیت سے امریکا لے گئے تھے اور غیر قانونی طور پر اُنہیں وہاں چھوڑ دیا۔پٹیالہ پولیس نے دلیر مہندی اور شمشیر مہندی کے خلاف ایک درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد اُن کے خلاف مزید شکایات آئیں۔پولیس نئی دہلی میں دلیر مہندی کے دفتر پر چھاپے بھی مارچکی ہیں جہاں سے دستاویزات اور جن لوگوں نے باہر جانے کے عوض رقم دی اُن کی کیس فائل بھی قبضے میں لی تھیں۔2016ء میں پٹیالہ پولیس نے دو ڈسچارج پٹیشن دائر کی تھیں جن میں دلیر مہندی کو بے قصوربتایا گیا تھا تاہم عدالت نے ملزم کے خلاف شواہد کو کافی قرار دیتے ہوئے مقدمہ چلانے کا کہا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.