نئی دہلی:بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کا ٹویٹر اکاؤ نٹ ہیک ہوگیا تاہم یہ کچھ ہی دیر بعد بحال بھی ہوگیا۔
اداکار ابھیشیک بچن نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کر لیاگیاتھا اوران کے اکاؤنٹ پر پاکستان سے محبت کے اظہار کے جملے سامنے آئے تو مداحوں نے سمجھا کہ ابھیشیک مذاق میں ایسے سٹیٹس لگارہے ہیں لیکن کچھ دیر بعد اکاؤ نٹ بحال ہوجانے پر ابھیشیک نے مداحوں کو آگاہ کیا۔انوپم کھیر کا اکاؤ نٹ بھی اسی انداز میں ہیک ہوکر بحال ہوگیاتھا۔