Daily Taqat

عامر خان نے فریال مخدوم سے کشیدگی کی انتہائی حیران کن وجہ بتا دی

کستانی نژاد باکسر عامر خان نے اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی میں تنازعات کی وجہ رابطے کا فقدان جبکہ باکسنگ رِنگ سے باہر ہونے کی وجہ اپنی ہاتھ کی چوٹ کو قرار دے دیا۔
عامر خان اور فریال مخدوم ‘لوز ویمن ٹوڈے’ نامی پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں انٹرویو دیتے ہوئے دونوں نے اپنی ازدواجی زندگی کے مسائل پر گفتگو کی جبکہ عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ ساری غلطی ان کی اپنی تھی۔عامر خان نے اعتراف کیا، ‘جو کچھ بھی ہوا، وہ رابطے کے فقدان کی وجہ سے ہوا۔ن کا کہنا تھا کہ جس طرح سے ان کا تنازع سب کے سامنے آیا، یہ بالکل بھی ٹھیک نہیں تھا، میرا خیال ہے کہ کبھی کبھی غصہ ہر چیز پر غالب آجاتا ہے، عامر خان نے کہا کہ وہ ہاتھ کی چوٹ کی وجہ سے اپنی توجہ باکسنگ پر مرکوز نہ رکھ سکے جس کی وجہ سے وہ باکسنگ رنگ سے خارج ہوئے،میرے ہاتھ پر چوٹ لگ گئی، میری شادی ٹوٹ رہی تھی، ہاتھ کی چوٹ کی وجہ سے میں باکسنگ رِنگ سے باہر تھا، اپنی فیملی سے دور تھا، میری زندگی میں بہت سے مسائل چل رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ گھریلو حالات کے باعث وہ ذہنی طور پر پریشان تھے لیکن اب تمام اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھ چکے ہیں۔دوسری جانب عامر کی اہلیہ اور ماڈل فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان دوریوں کی وجہ سے بھی مشکلات پیدا ہوئیں۔فریال نے بتایا کہ میں انگلینڈ میں تھی اور عامر دبئی میں تھے،ساتھ ہی انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ (عامر) اس وقت انتہائی شدید بحران کا شکار تھے اور انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ انہیں کس سے بات کرنی چاہیے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »