Latest news

آئزہ خان کا ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ جلد آن ایئر کیا جائے گا

اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ آئزہ خان اور ہمایوں سعید کا ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ جلد آن ایئر کیا جائے گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار ندیم بیگ کا نیا ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو “ مصنف خلیل الرحمن قمر نے لکھا ہے اور اس کی پیشکش ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب نے دی ہے۔

ڈرامہ میں اداکارہ آئزہ خان اور ہمایوں سعید مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس میں ماڈل و اداکار اسد زمان خان بھی شامل ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.