رنویر اور عالیہ کی فلم “گلی بوائے” کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا

فلموں میں جب نت نئے تجربات کی بات کی جائے تو اس میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ سے بڑھ کر کوئی نہیں ہے، اگر دونوں کی فلموں کا جائزہ لیا جائے تو انہوں نے ناکامی کے خوف سے آزاد ہو کر انفرادی طور پر ایک سے بڑھ کر ایک پرفارمنس دی ہے ۔
باجی راﺅ مستانی میں رنویر سنگھ کے جاندار کردار نے سب کو مبہوت کیا تو عالیہ بھٹ نے ہائی وے اور اڑتا پنجاب میں مداحوں سے خوب داد سمیٹی۔ زویا اختر ہی وہ واحد پروڈیوسر ہیں جو ان تفریحی پاور ہاﺅسز کو ایک ساتھ لے کر آسکتی ہیں۔رنویر اور عالیہ کی فلم گلی بوائے کی ممبئی میں شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہےرنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ ممبئی کی کچی آبادیوں میں اسی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ کچھ پاپارازی فوٹوگرافرزنے ان کی تصاویر کھینچ لیں ۔ ان تصاویر میں عالیہ بھٹ،زویا اختر اور رنویر سنگھ کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ زویا اختر اور رنویر سنگھ تو کیجوئل ڈریسنگ میں ہیں لیکن عالیہ بھٹ نے سر پر سکارف لے رکھا ہے ۔ فلم گلی بوائے میں ان کا کردار اس قسم کا ہے جس کے باعث انہوں نے سر پر سکارف لیا ہوا تھا۔ فلم گلی بوائے ممبئی کی کچی آبادیوں اور جھونپڑیوں میں رہنے والے ریپ گلوکاروں کی کہانی ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.