اداکارہ لیلیٰ کی خود کشی کی کوشش ، شوبز حلقوں نے ’’ ڈرامہ ‘‘ قرار دے دیا

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ لیلیٰ نے مبینہ طورپر خودکشی کی کوشش کی لیکن وہاں پر موجود ایک رپورٹر نے انہیں بچالیا ۔

لیلیٰ کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت سے پہلے خود کشی کی کوشش کو شوبز حلقوں نے ’’ ڈرامہ ‘‘ قراردے دیا، پروگرام میں شرکت کے لیے میک اپ کرکے آنے والی لیلیٰ کوجہاں مقامی رپورٹرنے بچایا،  وہیں اکیلے شخص کی موجودگی میں اداکارہ نے فوری طورپران کی بات مان لی تاہم اس ناکام کوشش کے دوران جہاں لیلیٰ نے میڈیا کوتنقید کا نشانہ بنایا، وہیں میڈیا کے ایک پروگرام کے ذریعے اپنی روداد بیان کی۔یہ سب کچھ ایک فلم کی شوٹنگ کی طرح دکھ رہا تھا جس طرح شوٹنگ کے دوران سین کی ڈیمانڈ کے مطابق سب کچھ ارینج کیا جاتا ہے، اسی طرح سوشل میڈیا پرآنے والی فوٹیج میں بھی دکھائی دے رہا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.