Daily Taqat

فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر 2 میں ٹائیگرشروف کے ساتھ دو نئے چہرے ہوں گے :کرن جوہر

ٹائیگر شروف اوردیشا پٹانی کی جوڑی نے’ باغی 2‘کو سپر ہٹ فلم بنادیا ،صرف 12دن میں 137 کروڑ کا بزنس کیا ہے ، خبر گرم تھی کہ جلد ہی ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر 2 ‘کےذریعے یہ جوڑی ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوے بکھیرے گی ۔

’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر2‘بنانے والے کرن جوہر نے دھماکے دار انداز میں اعلان کردیا ہے کہ فلم کی کاسٹ میں ٹائیگرشروف کے ساتھ دو نئے چہرے ہوں گے ،یعنی سپر ہٹ فلم باغی ٹو دینے کےباوجود دیشا پٹانی اب فلم کا حصہ نہیں ہوں گی۔

کرن جوہر کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں کافی عرصے سے یہ خبر گردش میں تھی کہ وہ ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر2 ‘میں دیشا اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو ٹائیگر شروف کے مقابل کاسٹ کررہے ہیں۔

کرن جوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر ‘پر فلم کا پوسٹر،اس کی ریلیز ڈیٹ اور دونوں نئے چہروں کو متعارف کرادیے ہیں جبکہ فلم میں ہیرو کے رول میں ٹائیگرشروف کو برقرار رکھا ہے۔’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر 2 ‘کی کاسٹ میں اب اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی انانیا پانڈے اور تارا ستاریا کو شامل کیا گیا ہے ،ان دونوں کی یہ پہلی فلم ہے ۔

’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر 2012ء ‘میں ریلیز ہوئی تھی جس سے فلم انڈسٹری میں تین نئے چہروں سدھارتھ ملہوترا،عالیہ بھٹ اور ورون دھون نے قدم رکھا تھا جو آج کل فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتےہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »