سلمان خان نے فلم ’’ ریس3 ‘‘کے لئے گانا لکھ دیا

ممبئی:بالی وڈ اداکار سلمان خان نے فلم ریس3 کے لئے گانا لکھ دیا ہے۔
سلمان خان ان دنوں ابوظہبی میں جیکولین فرنینڈس کے ساتھ فلمریس 3 کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔جہا ں بالی ووڈ کے دبنگ اداکار نے فلم ’ ریس ‘کے تیسرے سیکوئل کے لئے گیت لکھ دیا ہے جس کو پوری ٹیم کے سامنے پڑھ کر بھی سنایا جو سب کو بہت پسند آیا اور وہ اسے اپنی آواز میں ریکارڈ بھی کروائیں گے۔فلم کی کاسٹ میں سلمان خان، جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شا، بوبی دیول اور ثاقب سلیم شامل ہیں۔ فلم جون میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.