Daily Taqat

صوفیہ مرزا نے منی لانڈرنگ کے الزامات مسترد کر دیئے

لاہور :  ماڈل اور اداکارہ صوفیہ مرزا نے منی لانڈرنگ، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین الزامات کی سختی سے تردید کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوفیہ مرزا نے کہا کہ نیب نے اور نہ ہی ایف آئی اے نے ان الزامات کے حوالے سے ان سے کوئی پوچھ گچھ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام جھوٹی خبریں ان کے سابق شوہر نے ان کے خلاف پھیلائی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناروے میں رہائش پذیر ان کے سابق شوہر نے بچوں اور جائیداد پہ قبضہ کرنے کے لیے ان کے خلاف یہ سارا جھوٹا پروپیگنڈا کیا ہے۔ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو نے ایف آئی اے کو خط لکھا تھا کہ صوفیہ مرزا منی لانڈرنگ، اغوا برائے تاوان اور دیگر مبینہ جعل سازی کی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں اور انہیں گرفتار کیا جائے۔اس حوالے سے نیب حکام سے موقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن وہ رائے دینے کے لیے دستیاب نہیں ہوئے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »