اہم خبرِیں
گوگل بھارت میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا بھوک بڑھنے سے 12 ہزار افراد روزانہ ہلاک ہو سکتے ہیں، رپورٹ امریکی شہر کیلی فورنیا میں کورونا نے تباہی مچا دی پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اور جدید بحری جنگی جہازپی ای... معاشرے میں بگاڑ کے اسباب ”کشمیریوں کی زندگی کی بھی اہمیت ہے“ مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے پاکستان ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب، اقوام متحدہ کی رپورٹ... امریکی بحری جنگی جہاز میں دھماکا، 21 افراد زخمی سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پرمیزائلوں سے حملہ دنیا بھر میں آج یومِ شہدائے کشمیر منایا جائے گا پاکستان فرانسیسی شعبہ زراعت اور شعبہ حیوانات کی مہارت سے استفا... میر شکیل الرحمان کی ہمشیرہ کے انتقال پر سی پی این ای کا تعزیت ... شمالی وزیرستان، پاک فوج کا آپریشن، چاردہشت گرد جہنم وصل گھوٹکی ٹرین حادثے کو پندرہ سال بیت گئے پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 521 نئے کیسز،74 اموات انگلستان کی پاکستان میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آیاصوفیہ مسجد کی کہانی ” آپ ایسا کریں کہ آپ کل آ جائیں“ اسٹیٹ بینک کےقوانین کی خلاف ورزی پر 15 کمرشل بینکوں کو بھاری ...

معروف کینیڈین گلوکارجسٹن بیبرنےشادی کا اعلان کردیا

نیویارک : معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے رواں ماہ 9 جولائی کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے امریکی ماڈل سے منگنی کرلی۔24 سالہ گلوکار نے بتایا کہ انہوں نے 21 سالہ ماڈل ہیلی ہالڈ وین سے منگنی کرلی۔حیران کن بات یہ ہے کہ دونوں نے صرف ایک ماہ تک ساتھ وقت گزارنے کے بعد منگنی کی اور اب منگنی کے ایک ماہ بعد ہی دونوں کی جلد سے جلد شادی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔امریکی میڈیا میں چہ مگوئیاں ہیں کہ جوڑا جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا، جب کہ جسٹنبیبر کی سابق ساتھی گلوکارہ سلینا گومز نے بھی کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ جسٹن اور ہیلی جلد شادی کرلیں گے۔تاہم خود بھی جسٹن بیبر نے بھی اپنی شادی کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ان ان کا اگلا منصوبہ شادی کرنا ہی ہے۔معروف نشریاتی ادار ‘ٹی ایم زیڈ’ نے جسٹن بیبر سے پوچھا کہ وہ اپنے نئے گانے کے ریلیز ہوتے ہی کامیاب ہونے کے بعد اگلا کام کیا کریں گے؟جسٹن بیبر نے سوچے بغیر رپورٹرز کو بتایا کہ ان کا اگلا منصوبہ شادی کرنا ہے۔ذرائع  نے جسٹن بیبر سے یہ سوال اس وقت کیا جب وہ نیویارک میں اپنی منگیتر کے ساتھ ایک کثیر منزلہ عمارت میں داخل ہوتے دیکھے گئے۔نشریاتی ادارے نے خبر میں دعویٰ کیا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جسٹن بیبر نے اپنی منگیتر کے سامنے ہی جلد سے جلد ان کے ساتھ شادی کرنے کی بات کہی۔اگرچہ گلوکار نے کہا کہ ان کا اگلا منصوبہ شادی کرنا ہی ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ایک ماہ تک ساتھ رہنے کے بعد منگنی کرنے والا جوڑا منگنی کے ایک ماہ بعد شادی کرتا ہے یا پھر شادی میں مزید تاخیر کرتا ہے۔واضح رہے کہ جسٹن بیبر نے 3 دن قبل ہی اپنا نیا گانا ‘نو برینر‘ ریلیز کیا تھا، اس گانے کو اب تک کروڑوں بار دیکھا جا چکا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.