Latest news

بچپن سے ہی رنگ بہت پسند ہیں، آئمہ بیگ

اسلام آباد : گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی رنگ بہت پسند ہیں۔ایک پروگرام میں انٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں پڑھنے لکھنے کا بہت شوق ہے، اوران کی پہلی کمائی 16سال کی عمر میں ایک طلبہ کی اسائنمنٹ لکھنے سے ہوئی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے پیاروں کو کھونے سے ڈر لگتا ہے، انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ ڈپریشن کے مرض بارے اپنے سماج کو آگاہی فراہم کرنا چاہتی ہیں کیونکہ ہمارے معاشرے میں اس کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا اور اگر کوئی اس میں مبتلا ہو بھی جائے تو وہ کسی سے اس بات کا ذکر کرنا پسند نہیں کرتا ، ہمیں اس سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.