ٹی وی فنکاروں و ماڈلز نے شوبز انڈسٹری کو ایک نئی زندگی دی ہے:مہوش حیات

کراچی:پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے کہا کہ ٹی وی فنکاروں ،ماڈلز نے انڈسٹری کو نئی زندگی دی، ریمپ پر واک ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے۔مہوش حیات کا کہناتھا کہ فلموں کے شیڈول کے باعث فیشن انڈسٹری کو وقت دینا ہر ماڈل و فنکارہ کیلئے مشکل ترین امر ہوتا ہے ،فلم و فیشن انڈسٹری سے ہم بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹی وی فنکاروں و ماڈلز نے شوبز انڈسٹری کو ایک نئی زندگی دی ہے جس کااحساس اس شہر سے دور بیٹھے ہوئے لوگ نہیں کرسکتے ۔ فلم پنجاب نہیں جاؤ ں گی کی ملک و بیرون ملک کامیابی سے بطور فلمسٹار نئی شنا خت ملی ہے اب بھی کئی نئی فلموں کی آفرز موجود ہیں لیکن اچھا کردار و جاندار سکرپٹ میری ترجیح ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.