Latest news

شوبز میں پیسے تو بنائے مگر خود کو کھو دیا ٹی وی میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی

کراچی:  ٹی وی میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ شوبز میں رہ کر اپنی فیملی کو وہ وقت نہیں دے پا رہی تھیں جتنا انہیں دینا چاہیے تھا اور اب شوبز کی رنگا رنگ دنیا سے بالکل بھی متاثر نہیں ہوتی۔میزبان ثمینہ پیرزادہ نے شائستہ لودھی سے پوچھا کہ آپ نے اس انڈسٹری میں اپنی زندگی کے 10 سے 12 سال وقف کیے ہیں، اگر آپ اپنے پرانے وقت میں واپس جا کر دیکھتی ہیں تو آپ کیا سمجھتی ہیں کہ آپ نے کچھ کھو دیا ہے؟شائستہ لودھی نے جواب میں کہا کہ ان سالوں میں نے بہت کام کیا، میں سمجھتی ہوں میں نے ان سالوں میں پیسے تو بنا لیے مگر اپنے آپ کو کھو دیا، ہم ہر چیز ریٹنگز حاصل کرنے کے لیے کرتے ہیں، مارننگ شو میں شادی سے لے کر ہر مواد ریٹنگز پر مبنی ہوتا ہے جس سے میں اتفاق نہیں کرتی۔

اداکار و میزبان شائستہ نے بتایا کہ شوبز نے مجھے بہت سے فائدے دیے مگر میں عام لوگوں سے دور ہو گئی، میں خود بہت عام انسان ہوں اور عام لوگوں میں رہنا ہی پسند کرتی ہوں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.