Daily Taqat

عالیہ اور ورون کی فلم”کلنک“ کی شوٹنگ آغاز ہی میں ایک انوکھی وجہ سے روک دی گئی

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار ورون دھون کی آنے والی نئی فلم ”کلنک “ کی شوٹنگ آغاز میں ہی انوکھی وجہ سے روک دی گئی ۔رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا جب آغاز ہوا تو سیٹ پر 2سانپ آنے کی وجہ سے شوٹنگ کچھ گھنٹوں کے لیے روک دی گئی ۔جب عالیہ بھٹ، ورون اور مادھوری نے شوٹنگ کا آغاز کیا تو اس دوران دو لمبے زہریلے سانپ ایک دوسرے پر لپکتے ہوئے فلم کے سیٹ پر آگئے، جس کے باعث فلم کی شوٹنگ کچھ گھنٹوں کے لیے روک دی گئی۔جس کے بعد عملے نے سانپوں کو پکڑ کر انہیں جنگل میں چھوڑ دیا۔

فلمساز اور ہدایتکار ابھیشیک ورمان کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ 45 دن تک جاری رہے گی تاہم پوری ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے حفاظتی اقدامات کردیئے گئے ہیں۔فلم ”کلنک“ اگلے سال 19 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ کرن جوہر پروڈکشن ہاﺅس کے بینر تلے بننے والی فلم ’کلنک‘کی کاسٹ میں عالیہ اور ورون کے علاوہ سوناکشی سنہا اور ادتیہ رائے کپور شامل ہیں، جب کہ 25 برس بعد سنجے دت اور مادھوری ڈکشت بھی ایک ساتھ سلور اسکرین پر واپسی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سیٹ پر شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم ”مائی نیم از خان“کی شوٹنگ کے دوران بھی اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »