Daily Taqat

30 ویں سالگرہ پر انوشکا شرما کا جانوروں کیلئے شیلٹر ہوم بنانے کا اعلان

بالی وڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے اپنی 30 ویں سالگرہ منا ئی۔اس موقع پر انوشکا شرما نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ ممبئی میں جانوروں کے لیے ایک پناہ گاہ (شیلٹر ہوم) بنا رہی ہیں جہاں ان کی دیکھ بھال کی جاسکے گی۔

انوشکا نے اپنے پیغام میں کہا کہ جس طرح انسانوں کے حقوق ہوتے ہیں ویسے ہی جانوروں کے بھی حقوق ہوتے ہیں لہذا ہمیں ان کا بھی سوچنا چاہیے اور ان کا خیال بھی رکھنا چاہیے۔

اداکارہ کے مطابق یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی خدمت اور دیکھ بھال کریں اور گلیوں میں پلنے والے جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کریں۔

انوشکا کا کہنا تھاکہ میرا خواب تھا کہ میں اپنے جاندار ساتھیوں کیلئے کچھ کروں جو آج پورا ہوگیا ہے اور مجھے امید ہے کہ اس کام میں سب مجھے سپورٹ کریں گے۔

انوشکا نے دلائی لامہ کا قول بھی تحریر کیا کہ ‘جانوروں کی دیکھ بھال کرو اور دنیا کو بہتر جگہ بناؤ ۔

دوسری جانب ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا کو انسٹاگرام پر سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اور ایک سیلفی شیئر کی  جس میں وہ انوشکا کوکیک کھلاتے نظر آئے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »