Daily Taqat

شفقت محمود اور شیخ رشید سب سے بڑے اداکار ہیں، حمائمہ ملک

کراچی: اداکارہ حمائمہ ملک نے شیخ رشید اور وزیرتعلیم شفقت محمود کو سیاستدانوں میں سب سے بڑا اداکار قرار دے دیا۔

حمائمہ ملک اور ان کی بہن دعا ملک حال ہی میں وسیم بادامی کے شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے میزبان کے سوالوں کے نہایت دلچسپ جوابات دئیے۔ وسیم بادامی نے حمائمہ ملک سے حجاب کے بارے میں سوال کیا جس کے جواب میں حمائمہ نے جواب دیا میری بہن دعا ملک اور بھائی فیروز خان نے بہت پہلے صوفی سلسلہ شروع کردیا تھا۔

حمائمہ ملک نے کہا میرے اندر اس وقت ایک ٹہراؤ آیا جب مجھے میرے مرشد ملے اور اللہ مجھے اتنا جذبہ اور اتنی طاقت دے کہ میں زندگی کے چند فیصلے کرنے کے بعد ایک مقام پر پہنچوں جہاں میں حجاب کی عزت کرسکوں اور حجاب کو لے سکوں۔

اسی شو میں میزبان وسیم بادامی نے دونوں بہنوں سے سوال کیا وہ کون سا سیاستدان ہے جو سب سے بڑا اداکار لگتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں دعا ملک نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا نام لیا جب کہ حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ انہیں شیخ رشید اور وزیر تعلیم شفقت محمود سب سے بڑے اداکار لگتے ہیں۔

شو کے دوران حمائمہ ملک نے ایوارڈ شوز کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کون سا ملک ہے جہاں صابن کے نام کے ایوارڈ شوز ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے شوبز انڈسٹری میں خود کو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ قرار دیا، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کتنا معاوضہ لیتی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »