Latest news

گلوکارہ شازیہ خشک نے خود کو اسلام کیلئے وقف کردیا، شوبز کو چھوڑنے کا ارادہ کرلیا

کراچی :   گلوکارہ شازیہ خشک نے شوبز کو ہمیشتہ کیلئے سلام کہہ دیا مزید ان   کا کہنا تھا  کہ اس بات کا مصمم ارادہ کرلیا کہ نہ صرف اپنی آئندہ کی زندگی اسلامی تعلیمات کے عین مطابق گزاروں گی بلکہ عملی طور پر اپنی زندگی دین اسلام کے کاموں کے لیے وقف کررہی ہوں، شوبز کو چھوڑنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا جس میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔شازیہ خشک کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سے پرفارمنس کے لیے مسلسل دعوتیں مل رہی ہیں جو شکریہ کے ساتھ منع کردیں لیکن میں مداحوں کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنھوں نے 25 برس میرے گیتوں کو پسند کیا، مداحوں سے امید کرتی ہوں کہ اس اقدام پر وہ میرا بھرپور ساتھ دیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.