شہروز اپنی اہلیہ سائرہ کیساتھ فلم میں

ٹی وی اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ ماڈل و ٹی وی اداکارہ سائرہ شہروز علیحدہ علیحدہ فلموں میں کام کرنے کے بعد اب ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے ۔ ان کو ایک فلمساز نے ہیرو اور ہیروئن کے طور پر سائن کرلیا ہے ۔ عکسبندی کا آغاز جلد ہوگا۔ دونوں فنکار فی الحال تفصیلات بتانے سے گریزاں ہیں ۔واضح رہے سائرہ شہروز فلم ”چلے تھے ساتھ“ میں کام کرچکی ہیں جبکہ شہروزسبزواری ہدایتکار سید نور کی فلم” چین آئے نہ “سے اپنا فلمی کریئر گزشتہ برس شروع کرچکے ہیں۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.