سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کردیا

بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے کے قریب سارا علی خان نے فوٹوگرافرز کو دیکھتے ہی منہ چھپا لیا۔سارا علی خان کی جس وقت تصاویر لی گئیں، وہ ’نیل سیلون‘ سے باہر نکل کر اپنی گاڑی میں بیٹھنے جا رہی تھیں تاہم جیسے ہی انہوں نے ’پاپارازی‘ فوٹوگرافرز کو دیکھا تو فوراً اپنا چہرہ چھپا لیا۔ سارا علی خان اپنی پہلی فلم ”کیدرناتھ“ کی ریلیز سے پہلے ہی کافی شہرت حاصل کر چکی ہیں۔سوشل میڈیا پر ان کے فیشن، فٹنس اور ڈانس ریہرسلز کی ویڈیوز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے جبکہ حال ہی میں ان کی اپنے مرد دوستوں کیساتھ ’موج مستی‘ کی ویڈیو بھی لیک ہوئی تھیں۔ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ان کا سامنا ’پاپارازی‘ فوٹوگرافرز کیساتھ ہو چکا ہے لیکن اس مرتبہ انہوں نے چہرہ چھپانے کا فیصلہ کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.