Daily Taqat

ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کی بہوثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بالی ووڈ میں ان دنوں پرانی فلموں کے ری میک بنانے کے ساتھ ساتھ معروف شخصیات کی زندگی پر فلم بنانے کا رجحان بھی پروان چڑھتا جارہا ہے ۔

جس کا اندازہ بھارتی کرکٹر دھونی، اظہر الدین، ہاکی کھلاڑی سندیپ سنگھ اور دیگر کھلاڑیوں کی زندگی بنی فلموں سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے

 رپورٹس کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر فنکاروں پر فلم بنانے کے بعد بہت سے لوگ ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا سوچ رہے تھے ۔

ٹینس اسٹار کی زندگی پر فلم بنانے کا سہرا رونی اسکرو والا کے سر سج گیا ہے جوکہ اپنے تجربے سے فلم کو چارچاند لگائیں گے ۔

فلم کی کہانی ثانیہ کی پیشہ ورانہ زندگی پر مبنی تو ہوگی لیکن فلم میں اْن کی ذاتی زندگی کو زیادہ اجاگر کیا جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »