Daily Taqat

سلمان خان کی فلم ’کک 2‘ کیلئے نئے چہرے کی تلاش شروع کر دی گئی

ممبئی:بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’کک‘ کے سیکوئل سے سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس کی چھٹی ہوگئی۔سلمان خان کے مدمقابل فلم ’کک 2‘ کیلئے نئے چہرے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جو فلم میں جیکولین کی جگہ لیں گی۔ فلمساز کی جانب سے کئی اداکاراؤں کو فلم کی پیشکش کی گئی ہے ،تاہم تاحال کسی اداکارہ کا نام فائنل نہیں کیا گیا ہے۔ ساجد ناڈیاڈ والا نے فلم ’کک‘ سے ہی ہدایت کاری کا آغاز کیا تھا اور فلم کے سیکوئل کی بھی ہدایت کاری کریں گے جب کہ فلم 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سلمان خان کے ساتھ فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور یہ دونوں کی ایک ساتھ دوسری فلم ہے۔سلمان خان کی فلم ’کک‘ 2014 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی جس میں ان کے مدمقابل جیکولین فرنینڈس نے مرکزی کردار کیا تھا اور فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »