Daily Taqat

سلمان خان نے بالی ووڈ میں متعارف کرانے میں کوئی مدد نہیں کی، مونی رائے

انڈین ڈراموں میں ’’ناگن‘‘ کے کردار سے مقبول ہونے والی نامور بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے انہیں بالی ووڈ میں متعارف کرانے میں کوئی مدد نہیں کی، بلکہ انہیں فلم ’’گولڈ‘‘ اپنی محنت کے نتیجے میں ملی ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان بالی ووڈ میں نئے چہرے متعارف کرانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کئی اداکاروں، اداکاراؤں اور موسیقاروں تک کو فلمی صنعت میں متعارف کرایا ہے۔ اسی طرح بھارتی ٹی وی کے مشہور ڈرامے ’’ناگن‘‘ کی ہیروئن مونی رائے کے بارے میں بھی کہا جارہا ہے کہ انہیں بالی ووڈ میں سلمان خان نے متعارف کرایا ہے۔

تاہم مونی رائے نے ایسی تمام افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سلمان خان کی بے حد عزت کرتی ہیں۔ لیکن انہیں فلموں میں متعارف کرانے کا سہرا سلمان کے سر نہیں جاتا۔ انہیں نہ ہی سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی سے کسی کردار کی پیشکش ہوئی ہے اور نہ ہی سلمان خان کی جانب سے کوئی کال آئی ہے، بلکہ انہیں فلم ’’گولڈ‘‘ اپنی محنت سے حاصل ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ مونی رائے بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کے ساتھ فلم ’’گولڈ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم آج 15 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »