Daily Taqat

سجل علی نے اپنی سالگرہ کی تقریب منسوخ کر دی

اداکارہ سجل علی نے آج اپنی سالگرہ کی تقریب منسوخ کر تے ہوئے معصوم زینب کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اداکارہ سجل علی کااپنے بیان میں کہنا تھا کہ قصور میں معصوم زینب کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعے نے مجھے اندر سے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور ابھی تک میں دکھ اور غم کی کیفیت سے نکل نہیں پائی ۔ انہوں نے کہاکہ میں ہر سال اپنی سالگرہ مناتی ہوں مگر اس بار میں اپنی سالگرہ نہیں مناؤں گی البتہ سالگرہ کی شام کو معصوم زینب کی یاد میں شمعیں روشن کروں گی جبکہ میری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ زینب کے قاتل کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »