فلم انڈسٹری صرف نئی فلمیں بنانے سے آباد نہیں ہو گی،سرمایہ کاری بھی بہت بڑی ضرورت ہے,صبا قمر

نامور ا داکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری صرف نئی فلمیں بنانے سے آباد نہیں ہو گی سرمایہ کاری بھی بہت بڑی ضرورت ہے۔ایک انٹر ویو میں صبا قمر کا کہناتھا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے فلمیں تو بنائی جا رہی ہیں لیکن یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ فلموں کا معیار کیا ہے کیونکہ غیر معیاری فلمیں ایک ہزار بھی بنا لی جائیں تو اس کا انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا اس لئے میں سمجھتی ہوں کہ فلم انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ جب سرمایہ زیادہ ہو گا تو اس سے معیاری فلمیں بنیں گی۔ تمام فنکار اور ہدایت کار مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ چلیں تو مسائل کو سالوں میں نہیں مہینوں میں حل کیا جا سکتا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.