فلم ’پرچی‘ کا رومانوی گانا ’امیجن‘ ریلیز

لالی وڈ فلم ’پرچی‘ کے گانے ’بلو ہائے‘ کے بعد ایک اور رومانوی گانا ’امیجن‘ ریلیز کردیا گیا۔فلم ’پرچی‘ ایک کامیڈی فلم ہے، جس کی ہدایات فلم ’جانان‘ کے ہدایت کار اظفر جعفری نے دی ہیں۔فلم کی کاسٹ میں خوبرو اداکارہ حریم فاروق سمیت علی رحمان خان، عثمان مختار، احمد علی اکبر، شفقت خان اور شفقت چیمہ شامل ہیں۔فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد فلم بینوں کا انتظار  بڑھ گیا تھا، اس فلم کا پہلا گانا ’بلو ہائے‘ بھی مقبول ہوا، جسے اس سال کا سپر ہٹ شادی سانگ قرار دیا جا رہا ہے۔گانے ‘بلو ہائے’ کو اب تک یو ٹیوب پر 2 ملین سے بھی زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں تاہم اب اس کا دوسرا گانا ’امیجن‘ بھی تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔گانا ’امیجن‘ رومانوی کہانی کو واضح کر رہا ہے، جس کی ویڈیو دیکھ کر یہ اندازہ ہو رہا ہے کہ فلم میں حریم فاروقی، علی رحمان کو پسند کرتی ہیں جب کہ علی رحمان کے دوست عثمان مختار بھی حریم فاروقی کی اداؤں کے اسیر ہیں اور ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔یہ گانا بھارت کے مشہور گلوکار میکھا سنگھ اور گلوکارہ کیکا گھوشال نے گایا ہے جب کہ کوریوگرافی عثمان خالد بٹ نے کی ہے۔فلم ’پرچی‘ آئندہ برس 5 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.