Daily Taqat

پاکستانی اداکارعمران اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

لاہور: ٹی وی آرٹسٹ عمران اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ٹی وی آرٹسٹ عمران اشرف ملائشیا میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، اداکار عمران اشرف کے نکاح کی تقریب ملائشیا میں ہوئی جس میں اہل خانہ سمیت دیگر قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔

شادی کی باقی تقریبات پاکستان (پشاور) میں ہوں گی۔ واضح رہے کہ عمران اشرف نے اینٹرٹینمنٹ چینلز کے بے شمار ڈراموں میں اپنی منفرد اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »