Daily Taqat

ایشوریا رائے کے اپنے سسرالیوں کے ساتھ تعلقات منظر عام پر آگئے

نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کے سسرالیوں کے درمیان تعلقات کیسے ہیں یہ حقیقت حال ہی میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے استقبالیے کے دوران سامنے آئی۔
تفصیلات کے مطا بق دوروز قبل اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے دوسرے استقبالیے کی تقریب میں شوبز اورکرکٹ کے متعدد اسٹارز سمیت بچن فیملی نے بھی شرکت کی۔ بچن فیملی سے اداکار امیتابھ بچن، ان کی بیٹی شوئیتا نندا، ایشوریارائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن شریک ہوئے۔ تقریب میں دیگر اسٹارز کی طرح میڈیا بچن خاندان کے انتظار میں باہر ہی موجود تھا اوران کے استقبالیے میں پہنچنے کے ساتھ ہی میڈیا نے ان سے تصاویر لینے کا مطالبہ کرنا شروع کردیا۔
تصاویر کھینچواتے وقت ایشوریا اوران کی نند شوئیتا نندا کے درمیان تعلقات کا پول کھل گیا۔ تصاویر لیتے وقت شوئیتا ایشوریا سے کافی ناراض نظرآئیں جب کہ دونوں نے کوئی بات بھی نہیں کی جس سے صاف ظاہر تھا کہ دونوں کے درمیان سرد جنگ چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب ایشوریا کے ان کے سسرالی رشتے داروں سے اختلافات سامنے آئے ہوں ماضی میں بھی اس طرح کی خبریں منظر عام پر آچکی ہیں۔ حال ہی میں ایک تقریب کے دوران امیتابھ بچن نے اپنی بہو ایشوریا کو ڈانٹتے ہوئے کہا تھا کہ آرادھیا کی طرح حرکتیں کرنا بند کرو۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »