بالی ووڈ کے کنگ خان پھر سے مومی مجسمہ بننے کے لئے تیار

بالی ووڈ اداکار کنگ خان ایک بار پھر سے مومی مجسمہ بننے کے لئے تیار ہیں۔بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا مومی مجسمہ 23مارچ کو نئی دہلی کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنایا جائے گا۔شاہ رخ خان کا مومی مجسمہ لندن میں2007میں مادام تساؤ میوزیم میں رکھا گیا تھا جس کے بعد ان کا دوسرا مومی مجسمہ اب نیو دہلی کے میوزیم کی زینت بنے گا۔اس سلسلے میں مادام تساؤ میوزیم کے جنرل منیجر کا کہنا تھا کہ شاہ رخ دنیا بھر میں شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے اس لئے ان کا مومی مجسمہ یہاں نصب کرنا ہمارے لئے انتہائی خوشی کا باعث ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.