Daily Taqat

سیف کے بیٹے تیمور کی اپنے ماموں کے ساتھ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب تیمور علی خان کی اپنے ماموں رنبیر کپور کے ساتھ جاری ہونے والی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ نامور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بیٹا تیمور علی خان رواں ماہ پورے ایک برس کا ہوگیا ہے۔اس عرصے میں تیمور کی لاتعداد تصاویر منظرعام پرآئیں جن میں سے کسی میں وہ اپنے والد، کسی میں والدہ اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ ہوتا تھا لیکن تیمور کی اپنے ماموں اداکاررنبیر کپور کے ساتھ آج تک ایک بھی تصویر نہیں تھی۔رنبیر کے پرستاروں کی شدید خواہش تھی کہ تیمور کی رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر منظرعام پر آئیں۔ تاہم گزشتہ روز مداحوں کی یہ خواہش رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے پوری کردی۔ گزشتہ روز کرسمس کے موقع پر پورے کپور خاندان نے مل کر کرسمس کا تہوار منایا جس میں سیف علی خان سمیت پٹودی خاندان نے بھی شرکت کی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »