فلم’’ ہچکی ‘‘ میں ٹیچر کا کردار اپنے سکول ٹیچرز سے متاثر ہوکر اختیار کیا,رانی مکھر جی

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے اپنی فلم’’ ہچکی ‘‘میں ٹیچر کے کردار کے حوالے سے کہا کہ میرے سکول میں بہت سی ٹیچرز تھیں جن سے میں بیحد متاثر تھی ،اس لئے میں نے یہ کردار اختیا ر کیا۔ٹیچرز نے ہمیں اس بہترین انداز سے پڑھایا، جس کے بعد ہمیں گھر جاکر دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی، ہر بچے کے ساتھ انہوں نے ایک جیسا سلوک کیا، ہمیں پڑھائی کرنے میں بیحد مزا آتا تھا اور میں نے ایسا ہی کچھ اپنی فلم ہچکی میں دکھانے کی کوشش کی ہے۔واضح رہے کہ فلم ہچکی کی ہدایات سدھارتھ پی ملہوترا دے رہے ہیں، جبکہ اس کی پروڈکشن منیش شرما اور یش راج فلمز کے بینر تلے کی گئی ہے۔حال ہی میں اس فلم کا ٹریلر بھی ریلیز کیا گیا جسے رانی کے ساتھیوں سمیت مداحوں نے بیحد پسند کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.