راحت فتح کی آوازمیں دعائیہ کلام کی ویڈیو وائرل

کراچی: عدنان صدیقی کا لکھا گیا دعائیہ کلام راحت فتح کی آوازمیں وائرل ہوگیا جسے مداح خوب پسند کیا۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکاراستاد راحت فتح علی خان کی آوازکے مداح دنیا بھرمیں موجود ہیں جوان کی دم دار آوازکے دیوانے ہیں۔ راحت فتح کی خان کی آوازکا جادو دنیا بھر میں سرچڑھ کربولتا ہے۔ اس باربھی راحت فتح علی خان اپنے مداحوں کوخوش کرنے میں کامیاب ہوگئے اورمتعدد کلاموں کی طرح اس کلام کو پڑھ کر بھی انہوں نے اپنے مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دعائیہ کلام کسی اورنے نہیں بلکہ مایہ ناز اداکارعدنان صدیقی نے خود لکھا ہے۔ راحت فتح علی خان کی آواز میں پڑھے گئے اس کلام میں خود عدنان صدیقی، اداکارہ سجل علی، اداکارعمران اشرف سمیت دیگرشوبزشخصیات بھی شامل ہیں۔ دعائیہ کلام میں سب سے زیادہ جس پہلو کوعکس بند کیا گیا ہے، اس میں ضرورت مندوں کی مدد کرنا شامل ہے۔

اس متعلق عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ ایک چھوٹے سے وائرس نے پوری دنیا کوایک ناقابل تسخیر انتشارمیں ڈال دیا، صرف انسان کو یہ بتانے کے لئے کہ اس کا وجود کتنا معمولی ہے، اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ وہ کبھی بھی قدرت کو فتح نہیں کرسکتا ہے اورنہ ہی اللہ کے غضب سے بچ سکتا ہے۔ میں یہ سب اس لیے کہہ رہا ہوں کیونکہ پچھلے غیر معمولی مہینوں میں میرا سب سے بڑا حاصل یہ ہی ہے اورآپ میں سے بھی بہت سے لوگ اس بات کا اعتراف کرتے ہوں گے۔ اس وقت نے مجھے انسانیت کی قدر کرنا بھی سکھایا۔

View this post on Instagram

. . took something as tiny as a virus to thrown the entire world into an unfathomable chaos, to tell man how inconsequential his existence is, and also the stark reality that he can never conquer Nature or escape Allah’s wrath. Why I say this? Because this has been my biggest takeaway from these last extraordinary months, and I know that a lot of you concede to it as well. This time also taught me to value humanity, and never take anything for granted. This DUA came about from these life altering lessons which beseech us to #giveback to the world because nothing that we have belongs to us. It’s only Allah’s graces that make us rich. . . #watoizzomantasha #giveback @officialrfakworld @imranashrafawan @amarkhanlove @mohammedehteshamuddin @sajalaly @akhtarhasnainofficial @theshezymalik @theartnoir @mastermoltyfoam @maria_mahesar @maliharehman1 Thank you Salman bhai for helping me make Khan Sahab part of this Dua.

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1) on


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.