Latest news

میرے شوہر زیابیطس کے مریض ہیں، ان کو رات کو اُٹھ اُٹھ کر چیک کرتی ہوں، پریانکا چوپڑا

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ آدھی رات کو نیند سے بیدار ہو کر اکثر اپنے شوہر اور امریکی گلوکار نک جونس کو چیک کیا کرتی تھیں کہ وہ ٹھیک سے سو رہے ہیں یا نہیں۔امریکی شو ’ دی ویو‘ میں ایک انٹرویو کے دوران پریانکا چوپڑا نے انکشا ف کیا کہ نک جونس جب 13 سال کے تھے تو ان میں ذیابطیس کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی، نک جونس نے بڑی دلیری سے اس بیماری کا سامنا کیا ہے اور اُسے مات دی ہے، پریانکا چوپڑا نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کی گرویدہ ہو گئیں ہیں اور اُن سے سیکھ رہی ہیں کہ کس طرح سے اُن کے شوہر نے اپنی مصروف ترین زندگی میں اس بیماری سے جنگ کی اور خود کو سنبھالا ۔فلم ’ برفی ‘ کی اداکارہ پریانکا نے کہا کہ انہیں اپنے شوہر کی اس بیماری سے متعلق مکمل روز مرہ کی عادات جاننے میں تھوڑا وقت لگا، کچھ وقت بعد وہ سمجھ گئیں کےان کے شوہر بہت اچھے طریقے سے بیماری پر قابو پانا جانتے ہیں اور بر وقت اس کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔37 سالہ پریانکا چوپڑا نے مزید کہا کہ نک جونس کمال کی حس رکھتے ہیں، ان کے خون میں قدرتی انسولین کی افزائش نہیں ہورہی تھی وہ جانتے تھے کے مجھے کب اور کون سی دوا لینی ہے، نک اپنی اس بیماری کو لے کر بہت محتاط رہتے تھے اور پہلے ہی سے اپنا شوگر لیول درست رکھنے کے لیے ادویات استعمال کرتے ہیں۔

 

 

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.