Latest news

کبھی بھی شہرت کے پیچھے نہیں بھاگی ،محنت کے اصول پر یقین رکھتی ہوں ‘ارشمہ خان

لاہور:  ڈھول پلیئر ارشمہ خان نے کہا ہے کہ کبھی بھی شہرت کے پیچھے نہیں بھاگی ،محنت کے اصول پر یقین رکھتی ہوں اور مسلسل محنت کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی میری شناخت قائم ہو چکی ہے ۔ایک انٹر ویو میں ارشمہ خان نے کہا کہ ڈھول بجانا ایک فن ہے اور میری خوشی قسمتی ہے میں اس فیلڈ میں آنے والی کم عمرترین فنکارہ ہوں ۔ میں ڈھول بجانے کےلئے مختلف اساتذہ سے رہنمائی لی اور تب جا کر اس کی الف ب پتہ چلی لیکن آج بھی سیکھنے کا عمل جاری ہے ۔ارشمہ خان نے کہا کہ ابھی میں خود فن کی طالبہ ہوں اورکسی کو کیا سکھا سکتی ہوں لیکن اگر کوئی مجھ سے اس فن کے رموز سمجھنا چاہے تو میر ی خدمات حاضر ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.