Daily Taqat

بھارت میں ویرات اور انوشکا کے ریسیپشن کی تیاریوں کا آغاز

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اپنے ہنی مون کے بعد یورپ سے واپس بھارت پہنچ چکے ہیں اور کل (21 دسمبر کو) دہلی میں ہونے والے ریسیپشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔گزشتہ روز دہلی میں انوشکا اور ویرات کی اہل خانہ کے ساتھ لی گئی ایک تصویر منظر عام پر آئی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔تصویر میں انوشکا کو گلابی رنگ جبکہ ویرات کو سفید کرتا پاجامے میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔دہلی میں کل ہونے والا ریسیپشن ویرات اور انوشکا کے اہل خانہ کے لیے رکھا گیا ہے، جسے میڈیا سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ ممبئی میں 26 دسمبر کو ہونے والے ریسیپشن میں بھارتی فلم نگری کے ستارے، کرکٹ اسٹارز اور دیگر شریک ہوں گے۔ممبئی میں شادی کے ریسیپشن سے فارغ ہوکر ویرات کوہلی جنوری کے آخر میں گلوبل لیگ کے لیے جنوبی افریقہ روانہ ہوجائیں گے جب کہ انوشکا شرما اپنی فلم ’سوئی دھاگا‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »