Daily Taqat

فلم ’’ ٹائیگرزندہ ہے‘‘ کے گیت’’سواگ سے سواگت ‘ یوٹیوب پر مقبول ترین گیت بن گیا

بالی ووڈ کا مشہور گانا سواگ سے سواگت یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھاجانیوالا گیت بن گیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ‘ ٹائیگرزندہ ہے کااس گیت کے حوالے سے ویوزکا ایک نیا ریکارڈ سامنے آیاہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس ریلیز ہونیوالے اس گیت کو اب تک 42 کروڑ80لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ’’ ٹائیگرزندہ ہے‘‘ کے گیت ’’سواگ سے سواگت ‘‘ نے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔دبنگ اداکار سلمان خان کو باکس آفس کا سلطان کہا جاتا ہے کیوں کہ ان کی تقریباً ہر فلم 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ نے توقعات سے بڑھ کربزنس کرکے کئی رکارڈ قائم کیے اور اب اسی فلم کے گیت نے بھی کامیابی کے رکارڈ قائم کرکے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔کترینہ کیف کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے مشہور گیت سے متعلق اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اس فلم کا گیت ’سواگ سے سواگت‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والا گیت بن گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »