اداکارہ عبیرہ قتل کیس: سیشن کورٹ نے ماڈل عظمیٰ راﺅ کو سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی

لاہور:لاہور کی سیشن کورٹ نے ماڈل گرل عظمیٰ راﺅ کو اداکارہ عبیرہ کے قتل کیس میں سزائے موت سنا دی گئی ہے ۔ عبیرہ قتل کیس کا فیصلہ سیشن کورٹ کی ایڈیشنل سیشن جج عائشہ رشید نے سنایا ہے اور یہ فیصلہ تین سال کے بعد سنایا گیاہے ، ماڈل گرل عظمیٰ راﺅ پر اداکارہ عبیرہ کو زہر دے کر قتل کرنے کا الزام تھا جس پر عدالت نے انہیں سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے ۔کیس میں دو ملزمان کو بری کر دیاگیاہے۔ماڈل گرل عظمیٰ اپنی دو سالہ بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی تھیں۔ تین سال قبل یہ قتل کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں اداکارہ عبیرہ کی لاش ایک بریف کیس سے برآمد ہوئی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.