فلم “پرواز ہے جنوں” چین میں ریلز کی جائیگی

کراچی: فلم ’پرواز ہے جنوں‘ اگلے ماہ چین میں ریلیز کی جائیگی یہ فلم گزشتہ 3 دہائیوں میں چین میں ریلیز ہونیوالی پہلی پاکستانی کمرشل فلم ہوگی۔

فلم میں اداکار حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر اور احد رضامیر نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور اسے دو سال قبل عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان میں ریلیز کیاگیاتھا اور اب اسے چین میں نمائش کے لیے پیش کیاجارہا ہے۔ فلم اگلے ماہ 13 نومبر کو چین کے سینماؤں میں ریلیز کی جائیگی۔

یہ فلم گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران پہلی پاکستانی فلم ہوگی جو چین میں تجارتی بنیادوں پر ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہے کہ فلم ’’پرواز ہے جنوں‘‘ پاکستانی شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی تھی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.